چارسدہ میں مکان کے تنازع پر فائرنگ، ایک بھائی جاں بحق، بھائی اور بہن زخمی

چارسدہ: تھانہ پڑانگ کی حدود معروف خیل میں مکان کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرے بھائی اور بہن زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق معروف خیل میں مکان کے تنازع پر بھائیوں کے درمیان فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں ظہور جان ولد رویدار جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے میں ان کے بھائی ابن امین اور بہن مسماۃ (ش) بھی زخمی ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور رنگ روڈ پر منشیات سمگلروں کی اے این ایف اسکواڈ پر فائرنگ، افسر زخمی

واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ پڑانگ پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی مزید وجوہات اور واقعے میں ملوث ملزمان سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

Scroll to Top