زرعی یونیورسٹی پشاور میں عرصہ دراز سے خدمات انجام دینے والے کلاس فور اور دیگر ملازمین کو ان کی خدمات اور اہلیت کی بنیاد پر جونیئر کلرک (BS-11) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
رجسٹرار آفس کے مطابق سلیکشن اینڈ پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان نے ترقیوں کی منظوری دی۔
ترقی پانے والوں میں عبدالودود، نور رحمان، کرامت اللہ، ساجد علی، عبدالخلیل، مرتضیٰ خان اور محمد اسلام شامل ہیں۔
وائس چانسلر نے ترقی پانے والے ملازمین میں ترقی کے احکامات تقسیم کیے اور انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملازمین یونیورسٹی کی ترقی اور طلبہ کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر ترقیاں، تقرریاں اور تبادلے
ترقی پانے والے ملازمین نے وائس چانسلر، رجسٹرار اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نئی ذمہ داریاں محنت، دیانت داری اور لگن سے انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔





