ترکیے میں عام سا پتھر خاص کیسے بن گیا؟

ترکیے میں عام سا پتھر خاص کیسے بن گیا؟

مصری فٹبالر محمد صلاح سے ترک عوام کے والہانہ عقیدت کے اظہار کا نیا انداز سامنے آیا ہے، جہاں ایک عام سا پتھر خاص بن گیا ۔

عرب میڈیا کے مطابق ہوا یوں کہ چند روز قبل ترکیےکے دورےکے دوران محمد صلاح نے وادی کورت دیرہ کا دورہ کیا تھا، اس دوران انہوں نے ایک پتھر پر بیٹھ کر تصویر بنوائی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق محمد صلاح کی مذکورہ تصویر سامنے آنے پر فٹبال شائقین کی کثیر تعداد نے وادی پہنچ کر اس پتھر کو خاص پتھر کا درجہ دےدیا اور اس کے اوپر بیٹھ کر تصاویر بنانے لگے۔

ہزاروں شائقین کی آمد کی وجہ سے وادی کےکنارے کھانے پینے کے سٹالز  بھی لگ گئے اور ترک شہریوں کی بڑی تعداد وہاں کا رخ کرنے لگی۔

ترک فٹبال شائقین نے وادی کا نام مصری کھلاڑی محمد صلاح سے منسوب کردیا۔

 یہ بھی پڑھیں: فٹبال شائقین کے لیے صدمہ: لیونل میسی نے بڑا اعلان کر دیا

خیال رہےکہ  برطانوی فٹبال کلب چھوڑنےکے بعد محمد صلاح ترکیےکےکلب طربزون اسپور منتقل ہوگئے ہیں۔

محمد صلاح کی سالانہ تنخواہ 17 ملین یورو طے ہوئی ہے جو ترکش سپر لیگ کی سب سے بڑی تنخواہ ہے۔

Scroll to Top