سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد کی زیر صدارت سینئر پولیس افسران کا اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں شہر کی داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی پر سخت احکامات جاری کردیئے گئے ۔
اہم اجلاس میں احکامات جاری ہونے کے بعد پشاور اور گردونواح میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔
تمام تھانوں، چوکیات، پولیس لائن اور اہم مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی، دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سینئر افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پیز خود ناکہ بندیوں کی نگرانی کریں گے۔
اس حوالے سے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کے احکامات بھی جاری کئے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈر پشاور کا پولیس لائنز کا دورہ: یادگارشہداء پر حاضری،دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی گئی
ہوٹل، سرائے اور گھروں میں سرچ آپریشن، غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہوا اور کالے شیشوں والی گاڑیوں اور ڈبل سواروں کی کڑی نگرانی کی بھی ہدایت جاری کی گئی ۔





