یہ 27 ستمبر ذرا گزر جائے، پھر دیکھتا ہوں کون میرے پارلیمنٹرین کو گرفتار کرتا ہے، سہیل آفریدی

یہ 27 ستمبر ذرا گزر جائے، پھر دیکھتا ہوں کون میرے پارلیمنٹرین کو گرفتار کرتا ہے،سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27 ستمبر ذرا گزر جائے تو پھر دیکھا ہوں کہ کون ہمارے اراکین اسمبلی کو ہاتھ لگا تا ہے ۔

 صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہیوئے کہا ہے کہ 27 ستمبر گزر جائے تو پھر دیکھتے ہیں کون بدمعاشی کرتا ہے ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ جب بھی کوئی ہمارے خلاف کارروائی کرے گا تو ردعمل تو آئے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 ستمبرکو قانونی، آئینی پرامن احتجاج کریں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت عدالتی احکامات اور قانون کو نہیں مانتی تویہ ملک کو کس طرف لےکرجارہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: عدالتی حکم کی تعمیل: پی ٹی آئی مارچ کے لیے خیبرپختونخوا پولیس کی معاونت پر مکمل پابندی عائد، آئی جی آفس سے مراسلہ جاری

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی  نے کہا ڈائیلاگ کے ذریعے حالات کو درست کرلیں، میں چیلنج کرتا ہوں لگائیں گورنر راج۔

Scroll to Top