مردان: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) مردان نے ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (HSSC) سالانہ اوّل امتحانات 2026 کے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا۔
بورڈ کے مطابق نتائج 22 ستمبر 2026 کو شام 4 بج کر 30 منٹ پر آن لائن جاری کیے گئے، جس کے بعد امتحان میں شریک طلبہ و طالبات اپنے رول نمبر کے ذریعے نتائج چیک کرسکتے ہیں۔
HSSC پارٹ اوّل اور پارٹ دوم کے نتائج میں طلبہ کے مضامین کے لحاظ سے حاصل کردہ نمبرز اور مجموعی امتحانی حیثیت شامل ہے۔ ایف اے، ایف ایس سی، آئی سی ایس اور دیگر انٹرمیڈیٹ پروگرامز کے طلبہ بھی اپنے نتائج آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔
گیارہویں جماعت کے طلبہ HSSC پارٹ اوّل سالانہ اوّل امتحان 2026 کا نتیجہ رول نمبر درج کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ نتیجہ دیکھنے کے بعد اپنا نام، رول نمبر اور نمبرز درست طور پر چیک کریں اور آن لائن نتیجے کی کاپی محفوظ یا پرنٹ کرلیں۔
بارہویں جماعت یعنی HSSC پارٹ دوم کے نتائج بھی آن لائن دستیاب ہیں۔ امیدوار متعلقہ آپشن منتخب کرکے اپنا رول نمبر درج کریں گے، جس کے بعد انہیں مضامین کے لحاظ سے نمبرز اور مجموعی نتیجہ دکھایا جائے گا۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان نے نتائج کے آن لائن اجرا سے قبل پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی۔ تقریب 22 ستمبر کو دوپہر 2 بجے BISE مردان بورڈ آڈیٹوریم میں ہوئی۔
طلبہ BISE مردان کی ویب سائٹ پر جاکر نتائج کے سیکشن میں HSSC Annual-I Examination 2026 منتخب کریں۔ اس کے بعد HSSC پارٹ اوّل یا پارٹ دوم کا انتخاب کرکے رول نمبر درج کریں اور نتیجہ دیکھیں۔
طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ آن لائن نتیجے کی تمام معلومات کی تصدیق کے بعد اس کی ڈیجیٹل یا پرنٹ شدہ کاپی محفوظ رکھیں، تاکہ اصل ڈی ایم سی موصول ہونے تک اسے ریکارڈ کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ، آپریشنل تیاریوں اور سرحدی انتظامات پر بریفنگ
بورڈ کی جانب سے HSSC سالانہ اوّل امتحانات 2026 کی رزلٹ گزٹ بھی جاری کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں، جس کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
باقاعدہ طلبہ کی تفصیلی مارکس سرٹیفکیٹ (DMC) متعلقہ کالجز یا تعلیمی اداروں کے ذریعے فراہم کی جائے گی، جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کے لیے ڈی ایم سی کے حصول کا الگ انتظام کیا گیا ہے۔ بورڈ کے مطابق پرائیویٹ امیدوار 29 ستمبر 2026 سے اپنی ڈی ایم سی حاصل کرسکیں گے۔
طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی اصل ڈی ایم سی کو محفوظ رکھیں کیونکہ یہ ان کے انٹرمیڈیٹ امتحان کے نتائج کا سرکاری ریکارڈ ہے۔





