وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان کا بیرونِ ملک تحریکِ انصاف کے سوشل میڈیا بریگیڈ کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے نام پر کمائے گئے ڈالر پارٹی فنڈ میں دیں اور ملک میں انتشار اور فساد کی مالی معاونت کریں۔
سینئر صحافی حامد میر کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئےشفیع جان کا تحریکِ انصاف کے بیرونِ ملک یوٹیوبرز کو پیغام میں کہنا تھا کہ احتجاج میں آئیں، نہیں آ سکتے تو لاکھوں ڈالر کی کمائی سے پارٹی کو فنڈ کریں اور اپنی بیرونِ ملک کمائی گئی ڈالرز پارٹی کو دیں۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو تو فنانس کا ایشو ہے ،عمران خان کے نام پر ڈالر کمانے والےپارٹی کو فنڈ کریں، کچھ لوگوں کو یہ کردار دیا گیا ہے کہ وہ بیٹھ کر ہی سوشل میڈیا پر دکھائیں ۔
انہوں نے کہا کہ باقی لوگوں کو بالکل میدان میں آنا چاہیے،اگر تحریک انصاف کے لوگ عمران خان کا نام استعمال کر رہے ہیں اور لاکھوں ڈالر کما رہے ہیں اور وہ پاکستان نہیں آ سکتے تو کم از کم پارٹی کو پیسے تو بھیجیں۔





