خیبر: ضلع خیبر کے علاقے اکاخیل چارسیانو کلی میں بدھ کی سہ پہر مدرسے کی دیوار گرنے سے دو طلبا جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق، حادثے کے وقت مدرسے میں طلبا قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر رہے تھے کہ اچانک ایک دیوار گر گئی، جس کے ملبے تلے نو طلبہ دب گئے۔
مقامی افراد نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر طلبا کو ملبے سے نکالا، تاہم دو طلبہ کو اسپتال پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا گیا۔
اسپتال ذرائع نے پختون ڈیجیٹل کو بتایا کہ کچھ زخمی طلبہ کی حالت تشویشناک ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔
حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے طلبہ کے نام فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکے۔





