وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا سیکرٹریٹ اکتوبر میں قائم ہو جائے گا، جبکہ متعدد اسلامی ممالک اس معاہدے کا حصہ بننے کے خواہش مند ہیں۔
نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تینوں ممالک کی مشترکہ صوابدید ہوگی کہ وہ کب اور کس ملک کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا رکن بناتے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ایران سمیت کسی بھی ملک کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر تحفظات نہیں ہیں۔ معاہدے میں شامل ہونے والا ہر ملک امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کو بتایا کہ مکہ دفاعی معاہدہ کسی کے خلاف نہیں، وزیراعظم شہبازشریف
خواجہ آصف نے کہا کہ ملاقاتیں اچھی باتوں کے لیے ہوتی ہیں، جبکہ تعلقات خراب ہوں تو ملاقات بھی نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے تو تعلقات میں بہتری کی امید برقرار رہتی ہے۔





