بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اڈیالہ جیل کے قریب مارچ یا احتجاج کرنے سے گریز کریں۔
قاسم خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی صورتحال میں ان کے والد عمران خان کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاط اور تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسا کوئی موقع فراہم نہ کریں جسے بنیاد بنا کر کوئی ایسا واقعہ پیش آئے جو عمران خان کی جان کے لیے خطرہ بن سکے۔
پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی سمیت دیگر مطالبات کے حق میں 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہزاد اکبر کیسے عمران خان کابینہ کا حصہ بنا؟ جارج سوروس اور جمائمہ کا کردار منظر عام پر آ گیا
احتجاج کے پیش نظر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جبکہ اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رینجرز بھی طلب کی گئی ہے۔





