سہیل آفریدی کےجوکر نما کرتوتوں نے پی ٹی آئی کو سیاسی 9 مئی سے دوچار کر دیا، طلعت حسین

سہیل آفریدی کےجوکر نما کرتوتوں نے پی ٹی آئی کو سیاسی 9 مئی سے دوچار کر دیا، طلعت حسین

سینئر صحافی و تجزیہ کار سید طلعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی غیر سنجیدہ سیاست اور اقدامات نے پارٹی کی آخری مضبوط پناہ گاہ یعنی خیبر پختونخوا حکومت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

اسلام آباد: سماجی رابطے یا اپنے بیان میں طلعت حسین نے سخت الفاظ میں مؤقف اختیار کیا کہ خواہ یہ سب کسی سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہو یا محض حماقت، سہیل آفریدی اور ان کے قریبی ٹولے نے پارٹی کے ساتھ ایک سیاسی 9 مئی برپا کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال کے باوجود متعلقہ شخص کو پارٹی کے مستقبل کی کوئی پروا نہیں ہے، بلکہ انہیں صرف کیمرے کی چکاچوند میں اپنی چند منٹ کی شہرت عزیز ہے۔

طلعت حسین نے کہا کہ اگر وفاق نے صوبے میں کوئی سخت قدم اٹھایا بھی، تو وہ اقتدار گورنر کے حوالے نہیں کیا جائے گا، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسلام آباد کی طرف سے انتظامی رِٹ نافذ کرنے کے لیے غالباً کسی دوسری انتظامی اتھارٹی کو بروئے کار لایا جائے گا۔

طلعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل کے مؤرخین اس تمام ڈرامائی صورتحال کو پاکستان تحریک انصاف کے زوال کے ایک اہم موڑ کے طور پر یاد رکھیں گے، اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ سیاسی منظرنامہ کیا رُخ اختیار کرتا ہے۔

Scroll to Top