اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت 29 ستمبر کو مقرر کردی۔
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے دونوں افسران کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکومت کو بلدیاتی قانون میں ضروری تبدیلیاں کرنے کے لیے وقت دے رکھا ہے۔ اب بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر پیش رفت کا جائزہ 29 ستمبر کو ہونے والی سماعت میں لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : دہشتگردی سے پختونخوا پریشان، ٹی ٹی پی کا خطرہ برقرار، سہیل آفریدی اسلام آباد چڑھائی کیلئے سرگرم
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کسان اتحاد پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس بھی 29 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔
یوں 29 ستمبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات اور کسان اتحاد پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سمیت اہم معاملات زیرِ سماعت آئیں گے۔





