خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں رہائشی علاقے امن میلہ پولیس چیک پوسٹ کے قریب بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے خودکش حملے کی اطلاعات ہیں جس میں متعدد عام شہریوں کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔
دہشت گردوں نے ایک بار پھر گنجان آباد شہری علاقے کو نشانہ بنا کر بے گناہ عوام کو خون میں نہلا دیا ہے لیکن اس تمام صورتحال میں خیبر پختونخوا حکومت اور وزیراعلیٰ کا غائب ہونا شدید تشویش کا باعث بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 4 سال میں بننے والا حیات آباد چلڈرن ہسپتال 14 سال بعد بھی نامکمل، مزید اربوں روپے درکار
عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے سخت سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ جب صوبہ شدید بدامنی کی لپیٹ میں ہے اور خارجی دہشت گرد مسلسل بے گناہ شہریوں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں، تو اس وقت خیبرپختونخوا حکومت اور وزیراعلیٰ کہاں ہیں؟ ۔





