ڈی آئی خان: ریسکیو 1122 کی ایمبولنس پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید اور زخمی اہلکاروں کی تفصیلات جاری

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن کے قریب دہشت گردوں نے ریسکیو 1122 کی ایمبولنس پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 ریسکیو اہلکار شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت ریسکیو 1122 کی ایمبولنس درازندہ میں امن میلہ چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے واپس لوٹ رہی تھی کہ راستے میں مسلح افراد نے اس پر گھات لگا کر حملہ کر دیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کی شناخت امتیاز اور شریف کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور اضافی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیںشہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Scroll to Top