سوات: مزدوری کا جھانسہ دے کر کم عمر بچے سے بدفعلی، ملزم گرفتار

شہزاد نوید
سوات: تھانہ بنڑ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مزدوری کا جھانسہ دے کر کم عمر بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

متاثرہ بچے کے والد کی مدعی میں درج رپورٹ کے مطابق ملزم سلطان محمود نے بچے کو کام کا فریب دے کر اپنے پاس بلایا اور ہوٹل کے کمرے میں لے جا کر پوری رات جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزم نے اس دوران بچے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

یہ بھی پڑھیں : برسوات: مٹہ میں سلنڈر لیکیج سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی، خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بنڑ سرباز خان اور پولیس ٹیم نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو دبوچ لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Scroll to Top