سلنڈر لیکیج

برسوات: مٹہ میں سلنڈر لیکیج سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی، خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی

شہزاد نوید
ضلع بر سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے سین پورہ میں گیس سلنڈر لیکیج کے باعث گھر میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں گیس لیکیج کے باعث اچانک آگ پھیل گئی۔ حادثے میں گھر کا ایک مرد، خواتین اور چھوٹے بچے آگ کی لپیٹ میں آ کر جھلس گئے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان لوئر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، حملہ آور فرار

واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ تمام زخمیوں کوقریبی مٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبي امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top