سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے ، بیرسٹر گوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے اور بانی پی ٹی آئی نے انہیں عہدے سے ہٹانے کا کوئی پیغام نہیں دیا۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف سامنے آنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی مکمل حمایت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اختلافات سے متعلق خبریں چلانا نامناسب طرزِ عمل ہے، یہ وقت حالات خراب کرنے کا نہیں بلکہ ملک کے حالات بہتر بنانے کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد؟ عمران خان کا اہم پیغام سامنے آگیا

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Scroll to Top