جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل تیارزہ کے علاقے خیسورہ توروام مارکیٹ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان منیر محسود جاں بحق ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق منیر محسود مارکیٹ میں موجود تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس اور متعلقہ حکام نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے، جبکہ واقعے کی وجوہات اور ملزمان کی شناخت کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
سرکاری ذرائع نے فائرنگ کے واقعے اور نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر: سمگلروں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او ملاگوری ریاض حسین شہید
دوسری جانب منیر محسود کی نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی، جس میں اہل علاقہ اور عمائدین نے شرکت کی۔ فائرنگ کے واقعے پر علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے۔
تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا یا اس کا تعلق دہشت گردی سے ہے، جبکہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری





