ایران میں افسوسناک واقعہ

ایران میں ٹرک اور بس میں خوفناک تصادم، 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ایران کے صوبہ خراسان کے آریان شہر سے بیرجند کاؤنٹی جانے والی سڑک پر پیش آیا۔

ایرانی امدادی ادارے نے حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد 15 امدادی کارکنوں پر مشتمل 8 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

 یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 9 جاں بحق

صوبہ خراسان میں امدادی ادارے کےصوبائی سربراہ مہدی محمدپور نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی، تمام زخمیوں کو قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top