سعودی عرب میں خطرناک ٹریفک حادثہ

سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 9 جاں بحق

سعودی عرب کے علاقے الاحساء میں پیش آنے والے ایک دلخراش ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 7  افراد بھی شامل ہیں ۔

سعودی کی مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کی زد میں آنے والی پہلی گاڑی بدقسمت خاندان پر مشتمل تھی، جس میں میاں بیوی اور ان کے 5 بچے (تین بیٹے اور دو بیٹیاں) موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ٹریفک حادثے میں دوسری گاڑی میں سوار2  نوجوان بھی اس حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں ہر پانچ منٹ بعد ٹریفک حادثہ، سالانہ اموات 28 ہزار سے متجاوز

سعودی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ خوفناک تصادم اچانک گاڑی کا رخ تبدیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

Scroll to Top