پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب 27 ستمبر کے مارچ کے لیے گزشتہ 11 مہینوں میں کوئی تیاری نہیں کی گئی تو اب محض 4 یا 5 دنوں میں کیا تیاری ہو سکے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ صوبائی قیادت پتلی گلی سے نکلنے کے لیے منتیں اور ترلے کر رہی ہے تاکہ کوئی فیس سیونگ مل سکے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر خان کی خواہش کے برعکس فیصلہ کر کے مارچ کو کال آف کیا جاتا ہے یا سرے سے کوئی مارچ نہیں ہوتا تو خان انہیں ہرگز نہیں چھوڑیں گے ۔
سہیل آفریدی کے خلاف عدم اعتماد تب لائی جائے گی جب وہ وزارتِ اعلیٰ کی کرسی کے لیے ڈٹ جاتے ہیں، شیر افضل مروت@sherafzalmarwat pic.twitter.com/xuNogRH8pQ
— Pakhtun Digital (@PakhtunDigital) September 28, 2026
عدم اعتماد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اس صورت میں آئے گی جب وہ وزیراعلیٰ کی کرسی کے لیے ڈٹ جائیں گے بصورت دیگر خان کے فیصلے کے بعد انہیں خود ہی اسٹیپ ڈاؤن کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں : وفاق اور ایچ آئی ٹی پر الزامات لگانے والے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے اپنے دعوے ہی جھوٹے نکلے ،تحقیقاتی رپورٹ نے سب بے نقاب کر دیا
شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو متحرک نہ کرنا اور محنت نہ کرنا ہی ان کے خلاف جائے گا۔





