عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید ،واثق قیوم اوردیگر 3 ملزمان کی بریت کی درخواستیں خارج کردیں ۔
جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج کے کیس پر سماعت کی ، عدالت نے فیصل جاوید خان اور واثق قیوم کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا ۔
عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر سابق ایم پی اے راشد حفیظ کو مقدمہ میں اشتہاری قرار دیدیا ، کیس کی آئندہ سماعت کے دوران ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی ، فیصل جاوید خان کی دہشتگردی کی دفعات کے خاتمے کی درخواست بھی خارج کی گئی ۔