نیپال میں مٹی کے ایک بڑے تودے (لینڈ سلائیڈ) کے گرنے سے اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک پہاڑ کا پورا حصہ کالی گنڈکی ندی میں جا گرا، اس دوران کم از کم 30 افراد ہلاک اور 18لاپتہ ہو چکے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک خوفناک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہاڑ کا حصہ چند ہی سیکنڈوں میں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا، خوفزدہ مقامی لوگ چیخ و پکار کرتے ہوئے اس ملبے کو نیچے کی طرف بہتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔
اس خوفناک منظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چٹانوں اور مٹی کے بڑے بڑے حصے ٹوٹ کر ندی میں گر رہے ہیں، جس سے دھول کا ایک بہت بڑا غبار اٹھ رہا ہے۔
یہ واقعہ تین روز کی مسلسل اورموسلادھار بارشوں کے بعدپیش آیا، جس نے کئی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی صورتحال پیدا کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپال میں سیلاب سے ہلاکتیں 626 ہوگئیں، ہزاروں لاپتہ افراد کی تلاش جاری
اس دوران کم از کم 30 افراد ہلاک اور 18لاپتہ ہو چکے ہیں، متعدد مکانات، سڑکیں اور پلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔





