ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکہ صرف ایران کو مٹانے یا تباہ کرنے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے۔
تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم اپنی طاقت اور پختہ عزم کے ذریعے تمام رکاوٹوں پر قابو پالے گی ۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا ایرانی عوام مشکلات اور پابندیوں سے سرخرو ہو کر نکلیں گے اور ملک میں پیداوار اور ترقی کے عمل میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب ٹرمپ ایرانی عوام کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی دیتے ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کے نزدیک انسانی حقوق اور بین الاقوامی و انسانی قوانین کی کوئی اہمیت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی پابندیوں کا اصل مقصد کیا ہے؟ ایرانی صدر نے بتادیا
صدر مسعود پزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ ثقافتی اور سیاحتی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں کے باعث پڑوسی ممالک کے ساتھ ثقافتی، سیاحتی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ضروری ہو گیا ہے۔





