خیبرپختونخوا حکومت کے پاس جوتوں اور ٹوپیوں پر قیدی نمبر 804لکھنے کے علاوہ کچھ نہیں ، اختیار ولی خان

پی ٹی آئی کی 4 اکتوبر کی کال بھی 27 ستمبر کی طرح مس کال ثابت ہوگی،اختیار ولی خان

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اہم ریاستی امور سے بالکل غافل ہیں جبکہ ان کی نسبت سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بہتر تھے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت پولیس کو اپنا تابع بنانا چاہتی ہے جس کے باعث امن و امان کے مسائل جنم لے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیروں کی مختلف گاڑیاں اسمگلنگ میں ضبط ہو چکی ہیں اور بعض وزرا پر ڈرگ مافیا کی سہولت کاری کے سنگین الزامات بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کرکٹر اعظم خان کی اچانک موت کی خبر وائرل، سچائی کیا ہے؟

تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر بات کرتے ہوئے اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے اپنا پلان مکمل بنا لیا ہے اور ہمیں 4 اکتوبر کا کوئی انتظار نہیں۔ ان کے مطابق 27 ستمبر کی طرح پی ٹی آئی کی 4 اکتوبر کی کال بھی محض ایک مس کال ثابت ہوگی۔

Scroll to Top