برسوات: کالام کے علاقے شاہو میں چیئرلفٹ میں پھنسے 4 افراد کو ریسکیو کی ٹیموں نے بحفاظت ریکور کر لیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ضروری ریسکیو آلات کے ہمراہ موقع پر پہنچیں، جہاں متعلقہ اداروں اور مقامی افراد کے تعاون سے ریسکیو کارروائی مکمل کی گئی۔
چیئرلفٹ میں پھنسے 4 افراد میں 2 مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل تھے، تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
امدادی کارروائی میں مقامی افراد نے ریسکیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور پھنسے افراد کی بحفاظت ریکوری میں اہم کردار ادا کیا۔
تمام متعلقہ اداروں اور مقامی افراد کے باہمی تعاون سے ریسکیو کارروائی کامیابی سے مکمل کی گئی۔





