کراچی میں رواں سال جولائی میں سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے کے ٹو ایئرویز کے کارگو طیارے کے بلیک باکس کا مقام پاک بحریہ نے تلاش کر لیا۔
پاک بحریہ کے مطابق زیرِ آب طیارے کے ملبے اور بلیک باکس کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر آپریشن گزشتہ دو ماہ سے جاری ہے، اس دوران سمندر میں 3 ہزار 200 میٹر کی گہرائی میں بلیک باکس کے مقام کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بلیک باکس کے مقام کا سراغ نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنٹیفک کمیشن کے تیار کردہ خصوصی آلات کی مدد سے لگایا گیا، پاک بحریہ نے بلیک باکس کے مقام سے متعلق تمام معلومات بیورو آف ایئر سیفٹی انویسٹی گیشن کو فراہم کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی بڑی کامیابی، آبدوز ہنگور نے پہلی بار لائیو ویپن فائرنگ مکمل کرلی
پاک بحریہ کے مطابق سمندر کی انتہائی گہرائی میں بلیک باکس کے مقام کی نشاندہی اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے، انتہائی مشکل اور پیچیدہ حالات کے باوجود طیارے کے بلیک باکس اور ملبے کی تلاش کا آپریشن مسلسل جاری رہا۔





