وزیر اعظم شہباز شریف 13 روزہ دورہ امریکہ اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، وفاقی وزرا نے اسلام آباد ایئر پورٹ وزیراعظم کا استقبال کیا ۔
وزیر اعظم منگل کی دوپہر لوٹن ائیرپورٹ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوئے اور ان کی خصوصی پرواز بیلاروس قازقستان کے راستے سوا 8 گھنٹے میں اسلام آباد پہنچی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے 5 روز امریکہ جبکہ 9 دن تک لندن میں قیام کیا۔
پرائم منسٹر ہاوس اعلامیے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے بعداسلام آباد پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکا اور ایران کو ایک میز پر بٹھایا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں سے سفارتکاری ممکن ہوئی، وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب
وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا، وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں اور اعلیٰ حکام سے اہم دوطرفہ و کثیرالجہتی ملاقاتیں کیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا للہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔





