آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت میں 20 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 244 روپے 14 پیسے مہنگا ہو گیا ہےجس کی نئی قیمت 3 ہزار 296 روپے 23 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نادرامیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی اسامیاں،اپلائی کرنے کا طریقہ اور آخری تاریخ سامنے آ گئی
حکام کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔





