ایف بی آرکا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا ہےجس کے تحت اب ٹیکس دہندگان 15 اکتوبر تک اپنے گوشوارے جمع کروا سکیں گے۔

ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق اس توسیع کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنے ٹیکس واجبات اور معلومات کا اندراج یقینی بنا سکیں۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے ملک میں “لیٹ فائلر” کی کیٹگری کو مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے جس کے بعد مقررہ تاریخ کے بعد گوشوارے جمع کروانے والوں کو بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ انفرادی سطح پر تاخیر سے گوشوارے جمع کروانے پر جرمانہ 1 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے تک کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ایسوسی ایشن آف پرسنز (AOPs) کے لیے تاخیر کا جرمانہ 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے اور کمپنیوں کے لیے 20 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ روپے وصول کیا جائے گا۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گوشواروں میں اثاثوں سے متعلق معلومات چھپانے یا غلط تفصیلات درج کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں گورنر راج پر مشاورت مکمل، پیپلزپارٹی نے بھی گرین سگنل دے دیا، سینئر صحافی طارق آفاق کا دعوی

ایف بی آر حکام نے واضح کیا ہے کہ واجب الادا ٹیکس رقم کی وصولی کے لیے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سمیت تمام دیگر قانونی ذرائع کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Scroll to Top