چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر

چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر

اسلام آباد میں چین کے قومی دن کی تقریب سے خطاب میں چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اعلیٰ سفارتی بصیرت کے باعث بین الاقوامی سطح پر بڑھتا ہوا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے اور اس سے باہر امن و سلامتی کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے قومی مفادات کا مضبوطی سے دفاع کیا۔

چینی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین ہر وقت میں بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں چین پاکستان عملی تعاون کو ہمیشہ بہت اہمیت دی ہے۔

Scroll to Top