خیبر پختونخوا کابینہ کے اراکین کا وفاقی حکومت سے رابطوں کا انکشاف

خیبر پختونخوا کابینہ کے اراکین کا وفاقی حکومت سے رابطوں کا انکشاف

خیبر پختونخوا کابینہ کے اراکین کا وفاقی حکومت سے رابطوں کا انکشاف، وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی اپنی کابینہ کے لوگ ہم سے رابطہ کرتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ خدارا کوئی راستہ نکالیں لیکن سہیل آفریدی کے سخت گیر رویے کی وجہ سے معاملہ حل ہوتا نظر نہیں آ رہا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان اور پارٹی کے دیگر لوگ چاہتے ہیں کہ رابطے ہوں لیکن وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو منانے کی گارنٹی کون دے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نااہلی اور ناکامیاں کب تک وفاق پورا کرتا رہے گا۔

 یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تبدیل ہو سکتے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک کا اہم بیان

وزیر مملکت برائے قانون کا مزید کہنا تھا کہ سہیل آفریدی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون نہیں کرتے اور نیشنل ایکشن پلان پر بھی عمل نہیں کررہے۔

Scroll to Top