کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 636 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 3 روزہ وقفے کے بعد اضافہ
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 572 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 59 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 161 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔





