پنجگور: بمبور رائفلز، فرنٹیئر کور نارتھ کے لانس نائیک شاہ حسین کی نماز جنازہ ضلع پنجگور کے علاقے گرمکان میں ادا کردی گئی۔
لانس نائیک شاہ حسین وطن عزیز کے دفاع کی خاطر سوئی کے مقام پر شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے۔
شہید لانس نائیک شاہ حسین کی نماز جنازہ گرمکان میں پی ٹی سی ایل ایکسچینج کے قریب واقع جنازہ گاہ، فٹبال گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں کمانڈنٹ پنجگور رائفلز، ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، سیاسی شخصیات، سینئر حکام اور اہلیان پنجگور نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : آپریشن ردالفتنہ 3، پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک
بعد ازاں کمانڈنٹ پنجگور رائفلز نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، اظہار تعزیت کیا اور شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر شہید کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی گئی۔
وطن عزیز کے دفاع میں شہید ہونے والے جوانوں کی قربانیاں قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔





