پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی پریس کانفرنس کے اثرات سرحد پار افغانستان میں بھی نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر کابل سے ایک افغان شہری کا اعترافی ویڈیو پیغام تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
پشتو زبان میں بولتے ہوئے افغان شہری نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پریس بریفنگ کے بعد طالبان میں خوف پھیلا ہوا ہے اور وہ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
شہری نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے مزید ایسے بیان جاری کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ طالبان رجیم کے مظالم اور اصل حقیقت کو دنیا کے سامنے مزید بے نقاب کیا جا سکے۔
افغان شہری کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کے ظلم اور جبر سے پوری افغان قوم شدید تنگ آ چکی ہے اور ان ظالموں کے خلاف آواز اٹھانے اور حقیقت سامنے لانے پر افغان عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔





