وائٹ ہاوس نے وزیراعظم شہباز شریف کے امریکہ دورے کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ہونے والی ملاقات کی تصاویر جاری کر دیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلیے امریکہ کا دورہ کیا اور اس موقع کئی عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں ہوئیں ۔
اس دوران وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں اور اہم شخصیات سے بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں جبکہ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے زبردست خطاب کیا جسے دنیا بھر میں سراہا گیا تھا۔
اب وائٹ ہاؤس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پرعالمی رہنماؤں کے اعزاز میں امریکی صدر کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ میں ٹرمپ اور وزیراعظم کی ملاقات کی تصاویر جاری کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکا اور ایران کو ایک میز پر بٹھایا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں سے سفارتکاری ممکن ہوئی، وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب
وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں کی خوشگوار اور پرجوش ملاقات کھانے کے موقع پر ہوئی جس میں امریکی صدر نے وزیراعظم کا خیر مقدم بھی کیا۔





