ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ ہوگیا، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 21 ارب 43 کروڑ 92 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

مرکزی بینک کے مطابق اس دوران  کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 33 کروڑ 17 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: 10 روپے کے نوٹ کی بندش اور آخری تاریخ سے متعلق خبروں پر سٹیٹ بینک کی وضاحت

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 77 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

Scroll to Top