10 روپے کے نوٹ کی بندش اور آخری تاریخ سے متعلق خبروں پر سٹیٹ بینک کی وضاحت

Pakistan SCO Summit 2026

 سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 روپے کے بینک نوٹ کی بندش اور اسے تبدیل کرانے کی آخری تاریخ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام اطلاعات و رپورٹس کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

سٹیٹ بینک کے ترجمان نے اپنے وضاحتی بیان میں واضح کیا کہ 10 روپے کے نوٹ کی مبینہ بندش سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔

ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک نے صرف نئے بینک نوٹوں کی سیریز متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے، جو کہ اس وقت وفاقی کابینہ میں زیر غور ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فی الوقت کسی بھی مالیت کے کرنسی نوٹ کو بند یا تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اگر مستقبل میں ایسا کوئی بھی فیصلہ ہوا تو اس کے لیے عوام کو سرکاری ذرائع سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا اور نوٹ تبدیل کرانے کے لیے مناسب وقت بھی دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : خيبر پختونخوا کا وفاق سے صنعتی گیس اور 10 فیصد ایل پی جی کی تخصيص کا مطالبہ

ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کرنسی نوٹوں سے متعلق کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف سٹیٹ بینک کے سرکاری اعلانات پر اعتماد کریں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top