پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ چاند پر اترے گئے ، سپارکو نے اعلان کردیا، سپارکو حکام کے مطابق ’’جناح ون‘‘ 2028 میں چاند پر اترے گی۔
ورلڈ سپیس ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپارکو یوسف خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور اب یورپی و چینی سیٹلائٹس پر انحصار کے بجائے اپنی سیٹلائٹ صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ 2028 میں چاند پر اترے گی، نوجوانوں کو سپیس ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے میں ورلڈ اسپیس ویک اہم کردار ادا کر رہا ہے، حالیہ برسوں میں پاکستان کے سپیس پروگرام میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
یوسف خان نے کہا کہ جنوری 2025 میں پاکستان نے اپنا سیٹلائٹ ای ون خلا میں بھیجا، جبکہ جولائی 2025 اور اکتوبر میں مزید دو سیٹلائٹس بھی خلا میں بھیجے گئے،پاکستان کے چھ ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹس مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپارکو کا پشاور، گلگت اور لاہور کے بعد کراچی میں بھی سمپوزیم: موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور
اُن کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹس زراعت، شہری و ترقیاتی منصوبہ بندی اور قدرتی آفات سے نمٹنے سمیت مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، انٹرنیٹ اور ٹی وی کوریج کو وسعت دینے کے لیے بھی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔
چیئرمین سپارکو نے مزید کہا کہ پاکستان خلائی ٹیکنالوجی میں اپنی صلاحیتوں کو مزید فروغ دے رہا ہے، جبکہ پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ 2028 میں چاند پر اترے گی۔





