3 پولیس افسران ملازمت سے برطرف، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد میں شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر 3 پولیس افسران ملازمت سے برطرف

ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق معاملے کی محکمانہ انکوائری کی گئی، جس میں شہری اور اس کے والد کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے اور اختیارات سے تجاوز کے الزامات ثابت ہوئے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کے دوران تینوں افسران اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے میں ناکام رہے۔

اسلام آباد پولیس کے برطرف کیے جانے والے پولیس افسران میں سب انسپکٹر محمد عظیم، کانسٹیبل محمد بلال اور کانسٹیبل سعد امتیاز شامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے آئی جی پولیس سے ارکانِ اسمبلی سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا

مزید برآں ڈی آئی جی علی وسیم کا کہنا تھا کہ  انکوائری رپورٹ کی روشنی میں تینوں افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی مکمل کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

Scroll to Top