حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا دوسرادور آج ہو گا، حتمی فیصلے متوقع

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا دوسرادور آج ہو گا، حتمی فیصلے متوقع

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا اور اہم دور آج پھر ہوگا، مذاکرات دوپہر ڈھائی بجے متوقع ہے، آج حتمی فیصلوں کا امکان ہے۔

گزشتہ روز مذاکرات کے پہلے دور میں حکومت نے پی ٹی آئی پر واضح کردیا کہ احتجاج اور انتشار سے رعایتیں نہیں ملیں گی، اگر کوئی رعایت چاہیے تو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کی ہٹ دھرمی جاری رہی تو آرٹیکل 232 اور 234 بروئے کار لائیں گے، جس کے تحت خیبر پختونخو امیں گورنر راج یا ایمرجنسی کے فیصلے ہو سکتے ہیں ۔

گزشتہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور میں ماحول کئی بار کشیدہ ہوا اور فریقین کے درمیان گرما گرمی بھی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں: حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

مذاکرات میں حکومت نے اپوزیشن سے باضابطہ طور پر لانگ مارچ ملتوی یا منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا، حکومت نے اپوزیشن کو عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

Scroll to Top