حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا، فریقین کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن سے باضابطہ طور پر لانگ مارچ ملتوی یا منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں نے بھی اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھ دیے ہیں، اپوزیشن رہنماؤں نے دیگر قائدین کو بھی مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرنے اور انہیں اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا اور انہیں تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کا پہلا روز، پاکستانی حکام کی سرکاری ملازمین کے اثاثوں سے متعلق آئی ایم ایف کو بریفنگ
فریقین کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل متوقع ہے، جس میں مطالبات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مزید بات چیت کی جائے گی۔





