پاکستان اور بھارت کا فائنل بارش سے متاثر ہوا تو گولڈ میڈل کس ٹیم کو ملے گا؟

پاکستان اور بھارت کا فائنل بارش سے متاثر ہوا تو گولڈ میڈل کس ٹیم کو ملے گا؟

ایشین گیمز  2026 کے مینز کرکٹ ایونٹ کا  فائنل آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے۔

جاپان میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں گولڈ میڈل جیتنے کیلئے بھرپوری تیاری کررہی ہیں لیکن بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے۔

ایشین گیمز کرکٹ ایونٹ کے کوارٹر فائنلز بھی بارش کی وجہ سے منسوخ کردیے گئے تھے، نشین شہرمیں موسم کی پیش گوئی کے باعث پاک بھارت فائنل میچ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

موسم کی پیش گوئی کرنے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کی صبح بارش کا امکان 62 فیصد ہے، جو دوپہر میں کم ہو کر 25 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

اگر بارش کے باعث فائنل میچ کا نتیجہ نہ نکل سکا تو 2026 کے ایشین گیمز کے قواعد گزشتہ ایڈیشن سے مختلف ہوں گے۔

 چین کے شہر ہانگژو میں 2023 میں ہونے والے ایشین گیمز میں بھارتی مینز کرکٹ ٹیم نے افغانستان کے خلاف فائنل بارش کی نذر ہونے کے بعد گولڈ میڈل جیت لیا تھا۔

بھارت کو زیادہ بہتر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ کی بنیاد پر چیمپئن قرار دیا گیا تھا، تاہم جاپان کے شہر نشین میں یہ اصول لاگو نہیں ہوگا۔

موجودہ ایڈیشن کے قواعد کے مطابق اگر فائنل میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم یا منسوخ ہوگیا تو گولڈ میڈل پاکستان اور بھارت دونوں کو مشترکہ طور پر دیا جائے گا۔

Scroll to Top