پاکستان تحریک انصاف کے اندر حکومت کے ساتھ مذاکرات پر اندرونی اختلاف اور بغاوت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔
ایم این اے اقبال آفریدی نے حکومت سے مذاکرات کرنے والی پارٹی قیادت کے فیصلوں پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔
ایم این اے اقبال آفریدی نے اپنے واضح بیان میں اعتراف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے پریشر کے بعد وفاقی حکومت نے سنجیدگی تو دکھائی ہے لیکن حکومت کے پاس نہ تو عمران خان کو رہا کرنے کا اختیار ہے اور نہ ہی ان سے ملاقات کروانے کا اختیارات رکھتی ہے۔
انہوں نے مذاکرات کرنے والے پی ٹی آئی کے اپنے وفد کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی وفد کے پاس لانگ مارچ ملتوی کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لکی مروت کاگنڈی چوک ماتم چوک میں تبدیل ہونے لگا ،ملک بھر سے آئے ورکرز مایوس، قیادت پر بانی پی ٹی آئی کے سودے کا الزام
انہوں نے ورکرز و عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ لانگ مارچ کی تیاری پکڑیں، لانگ مارچ ہر صورت ہو کر رہے گا۔





