سینئر صحافی عمر چیمہ نےلانگ مارچ کی فیک و پرانی ویڈیوز شیئرکرنےوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ملک میں سیاسی کشیدگی بڑھتے ہی پی ٹی آئی لانگ مارچ کے نام پر سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور پرانی ویڈیوز کو تازہ مناظر بنا کر پیش کرنے کا دھندا عروج پر پہنچ گیا ہے۔

سینئر تحقیقاتی صحافی عمر چیمہ نے صحافتی اخلاقیات کی دھجیاں اڑانے والے اینکرز اور میڈیا شخصیات کے اسکرین شاٹس شیئر کر کے ان کے جعلی بیانیے کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکا ہے۔

عمر چیمہ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھاکہ لانگ مارچ کا آغاز پرانی ویڈیوز اپلوڈ کرنے کے ساتھ ہوا چاہتا ہے، اگر کسی کو تھوڑا سا بھی عزت کا خیال ہے تو اپلوڈ کرنے سے پہلے گروک سے ہی پوچھ لیا کریں کہ آج کی ویڈیو ہے یا پرانی۔

یہ بھی پڑھیں : سب کی نظریں پشاور پر، گورنر ہاؤس میں اہم ملاقات

عمر چیمہ کی جانب سے جاری کردہ ثبوتوں نے نام نہاد سینئر صحافیوں کی کریڈیبلٹی پر شدید سوالات اٹھا دیے ہیں۔

Scroll to Top