وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان گورنر ہاؤس پشاور میں اہم ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں صوبے کی سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال سمیت ممکنہ اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے اہم امور پر غور کیا گیا۔
ملاقات میں صوبے میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سخت اقدامات کی منظوری دی گئی جبکہ ممکنہ اسلام آباد لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ممکنہ لانگ مارچ کے تناظر میں صوبے میں سیکیورٹی انتظامات اور موٹروے کی ممکنہ بندش سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال پر خصوصی بریفنگ بھی دی گئی، ذرائع کے مطابق جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی کے حوالے سے مزید سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
گورنر ہاؤس میں ہونے والی اہم ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال اور ممکنہ سیاسی سرگرمیوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرداخلہ، گورنر ملاقات، بڑا فیصلہ ہوگیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ اسلام آباد لانگ مارچ کی صورت میں سخت سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں گے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں گے۔





