خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے باجوڑ اور گرد و نواح میں محسوس کئے گئے ، دیر، بونیر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 224 کلومیٹر تھی۔

 یہ بھی پڑھیں: جنوبی امریکی ملک ملک پیرو میں 6.7 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف وہراس

محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ زلزلے کے فوری بعد کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

Scroll to Top