سوات: مٹہ میں افسوسناک واقعہ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

سوات : سوات کے علاقے مٹہ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق شکرڈھیرئی میں فائرنگ سے نواب علی نامی شخص جاں بحق ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہمسائے کی فائرنگ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

واقعے کے بعد مقتول کی لاش مٹہ ہسپتال منتقل کردی گئی، جبکہ پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں عالم خان اور ان کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور: سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

پولیس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی وجہ سابقہ عداوت بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top