ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو آگے کرکے خود پیچھے ہٹ جانے کی عادت پرانی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی

ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو آگے کرکے خود پیچھے ہٹ جانے کی عادت پرانی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی

سوشل میڈیا پر ایک ایک بیان میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور یارک ٹول پلازہ سے واپس جاتے ہوئے کارکنوں کو کہہ رہے تھے کہ دفعہ 144 نافذ ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نوٹیفکیشن سب کے سامنے ہے، دفعہ 144 ڈی آئی خان کے مخصوص علاقوں میں مخصوص اوقات کے لئے نافذ تھی، یارک ٹول پلازہ پر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اپنے ہی کارکنوں کو بے وقوف بنانے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑتی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو چلانے والا ہی بھگوڑا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: انتشاری مارچ والوں کے خلاف کارروائی ہر قیمت پر ہونی ہے، رانا ثنا اللہ

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ کہتا ہوں کہ ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے۔

Scroll to Top