خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں پولیو کا ایک اور نیا کیس سامنے آ گیا ہے، جس کے بعد صوبے میںرواں برس رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 5 اور ملک بھر میں کل تعداد6 ہو گئی ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آہ ہیلتھ (این آئی ایچ ) کے مطابق قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقہ یونین کونسل گھنڈائی سے تعلق رکھنے والے سات سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پولیو کے اس نئے کیس کی تصدیق اسلام آباد میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے اینٹی پولیو ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے کی ہے۔
رواں سال کے دوران اب تک خیبرپختونخوا میں کل پانچ پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے تین کیسز اس سے قبل بنوں اور ایک کیس شمالی وزیرستان سے سامنے آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا
اس کے علاوہ ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کل چھ کیسز میں سے پانچ کا تعلق خیبرپختونخوا جبکہ ایک کا تعلق سندھ سے ہے۔





